ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق وکیل کو وی آئی پی پروٹوکول کی فراہم کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے واضح احکامات کے باوجود پی آئی اے میں پروٹوکول جاری ہے، قومی ایئرلائن کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کےسابق وکیل کو وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا گیا اور بلک ہیڈ سیٹ بھی دی گئی۔

ایڈوکیٹ اکرم شیخ کو باضابطہ تحریری طور پر پروٹوکول کے احکامات جاری کئے گئے، خلاف ضابطہ احکامات ڈپٹی اسٹیشن منیجر لاہور نے دی ہے۔

ایڈوکیٹ اکرم شیخ کو پروٹوکول دیتے ہوئے بلک ہیڈ سیٹ بھی دی گئی۔

ایڈوکیٹ اکرم شیخ آج صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے656لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ صدر مملکت حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف اقدامات کے باوجود پروٹوکول کے مزے لیتے رہے، لندن سے 29 اگست کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے، دوران پرواز بزنس کلاس کے مزے خود تو لوٹے ساتھ میں رشتے داروں کو بھی اکنامی کلاس سے بزنس کلاس میں بلوالیا۔

صدر مملکت کیساتھ سفر کرنے والوں کے پاس اکنامی کلاس کے ٹکٹس تھے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کئی بار پروٹوکول پر ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کہ نہ میں خود پروٹوکول لوں گا نہ دوسروں کو لینے دوں گا جبکہ وزرا کو بھی پروٹوکول نہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں