کراچی: حجاج کرام کو آسانی مہیا کرنےکیلئے وزیرہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے حجاج کو اہم سہولت فراہم کر دی۔
سرکاری اسکیم کے حجاج کرام کی وطن واپسی کےلئے پی آئی اے کا احسن اقدام سامنے آگیا۔ سٹی چیک ان نظام کے تحت بورڈنگ پاس ائیرپورٹ پہنچنے سے پہلے جاری ہوں گے۔
حجاج کو واپسی کیلئے 12 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے اور قطار میں لگنےکی ضرورت نہیں ہو گی۔ پی آئی اے سرکاری اسکیم والےحجاج کرام کو شہر میں ہی بورڈنگ جاری کر دے گا۔
اس کے بعد حجاج کرام کی صرف امیگریشن ائیرپورٹ پر ہو گی۔ سٹی چیک ان کامقصد حجاج کو سہولت پہنچانا اور ائیرہورٹ پر رش سمیت قطاروں سے بچاناہے۔
پراجیکٹ کا آغاز وزیر ہوابازی کی ذاتی کاوشوں اور حجاج کوہرممکن آسانی فراہمی کیلئےکیاگیا۔