اشتہار

چین سے کورونا ویکسین پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کا شاندار اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے نے چین سے کورونا ویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کردیں، پی آئی اے بیجنگ سے 5لاکھ سے زائد کورونا ویکسین پاکستان لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی ، پی آئی اے نے کوروناویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کردیں ، پی آئی اے خصوصی بوئنگ777 طیارے سے چین سے کورونا ویکسین پاکستان لائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اس حوالے سے احکامات جاری کردیے، پی آئی اے کابوئنگ777طیارہ جمعہ کو کورونا ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہو گا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز این سی او سی کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے حکومت پاکستان کو پانچ لاکھ کرونا ویکسین کا عطیہ کیا ہے، چین کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین جلد پاکستان آجائیں گی۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیگی وہ مفت فراہم کی جائیگی، صحت سے متعلق عوام کو درست آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اگلے ہفتے اپنی کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرے گا ، جس کا آغاز فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے ہوگا۔

خیال رہے چین نے 31 جنوری تک چینی فرم سینوفارم کے ذریعہ تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی 500،000 خوراکیں پاکستان کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں