کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین ہونے والے مذاکرات میں تمام معاملات طے پاگئے جس کے بعد پی ایس او نے قومی ایئر لائن کے جہازوں کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو ایندھن کی مد میں 48 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں، کراچی میں رکی 3 پروازوں کی روانگی کا عمل شروع کردیا گیا۔
- Advertisement -
کراچی سے اسلام آباد، ملتان اور سکھر کی پروازیں ایندھن کی عدم فراہمی کے سبب رک گئی تھیں، اسلام آباد اور لاہور میں رکی پروازیں بھی کراچی روانہ کی جارہی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ اور کراچی جانے والی پروازیں روانگی کیلئے تیار ہیں۔