بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ ، چین ، الجیریا، دبئی اور انڈونیشیا کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی جس کے بعد پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

پانچ خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کیلئے آپریٹ جائیں گی، پی آئی اے کی ایک ایک پرواز الجیریا، انڈونیشیا، دبئی اور چین جائے گی۔

پی آئی اے کی 18، 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے لندن تین پروازیں جائیں گی جب کہ 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے ہی مانچسٹر دو پروازیں جائیں گی۔

18 اپریل کو مانچسٹر جانے والی پرواز واپسی پر الجیریا سے پاکستانیوں کو واپس لائے گی، 18 اپریل کو کراچی سے مسافروں کو پرواز انڈونیشیا کے شہر جکارتہ لے کر جائے گی اور واپسی پر بھی مسافروں کو لائے گی۔

18 اپریل کو پی آئی اے کا خالی طیارہ چین کے شہر چینگڈو جاکر واپسی پر کارگو سامان لائے گا،18 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو اسلام آباد سے لندن اور واپسی پر دبئی سے پاکستانیوں کو لائے گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں