کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے پائلٹ کے بھائی سلیمان اعظم نے اپیل دائر کی جس میں تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی پر اعتراض اتھایا گیا ہے۔
اپیل میں کہا گیا کہ طیارہ حادثہ 20 مئی 2020 کراچی میں پیش آیا جس میں سوار مسافر جاں بحق ہوئے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو ناتجربہ افراد پر مشتمل ہے لہذا اس کمیٹی سے حقاٸق سامنے آنا ناممکن ہے۔
اپیل میں استدعا کی گئی کہ تحقیقاتی کمیٹی کو کاررواٸی سے روکا جائے اور اس کی تشکیل کا نوٹفکیشن قرار کالعدم قرار دیا جائے۔
Comments
- Advertisement -