The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے : سعودی عرب سے سامان اور ٹکٹوں کی فروخت پر کروڑوں کا ریونیو حاصل

کراچی : پی آئی اے میں ہونے والی اصلاحات سے متعلق مثبت نتائج بیرون ملک سے بھی آنا شروع ہوگئے، پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہر ریاض سے اضافی سامان اور ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت پر کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ماہ نومبر میں اضافی سامان کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔

پی آئی اے نے ریاض میں 2کروڑ 29 لاکھ سے زائد ریال کی ریکارڈ ٹکٹیں فروخت کی، اس حوالے سے اسٹیشن منیجر ریاض محمد نسیم کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اکتوبر سے ریاض کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کیا تھا، پی آئی اے نے ایک ماہ میں 10ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کو وطن پہنچایا ہے۔

ریاض محمد نسیم نے بتایا کہ پی آئی اے ریاض سے 60پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے آپریٹ کر رہی ہے، پی آئی اے ریاض کے بوئینگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے آپریٹ کر رہی ہے۔ اضافی پروازوں کے چلانے سے مسافروں کو سفری سہولت، کے ساتھ زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں