کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ریگولر پائلٹس کے الاؤنس میں اضافہ کر دیا، جس کا اطلاق 8 اپریل 2025 سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے ریگولر پائلٹس کے الاؤنسز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے ریگولر پائلٹس الاؤنسز کیلئے300 ملین روپےکے ماہانہ اضافی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے، الاؤنسز میں نئی ترامیم 8 اپریل 2025 سے مؤثرہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ گارنٹی شدہ فلائنگ آورز کو 50سے بڑھا کر 73 گھنٹے فی مہینہ کر دیا گیا ہے تاہم پائلٹس کو گارنٹی شدہ فلائنگ الاؤنس کیلئےکم از کم 60گھنٹے حقیقی پرواز مکمل کرنا ہوگی۔
چیف ہیومن ریسورس آفیسر،چیف انفارمیشن آفیسر ،چیف آف فلائٹ آپریشنز کی ٹیم تشکیل دی ہے، ٹیم کاکردگی جانچنے کیلئےماہانہ روسٹر اور شیڈولنگ کا جائزہ بھی لے گی۔
،نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر معقول وجہ پائلٹ کے کسی روسٹر پرواز سے انکار پر جرمانہ عائد ہو گا۔