بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی برطانیہ کیلیے مزید پروازیں شیڈول

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مسافروں کی سہولت کی خاطر برطانیہ کیلئے مزید 2 پروازیں ‏شیڈول کر دیں۔

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے اضافی پروازوں کی تعداد 5 ہو گئی، مزیدپروازیں نئےجہازوں پر ‏مشتمل چارٹر کے ذریعےلگائی گئیں۔

یورپی یونین پابندیوں کےباعث پی آئی اے نےتمام آپریشن چارٹر طیاروں سےکیا، آپریشن ‏کامقصدپابندیوں سےمتاثرہ پاکستانیوں،برطانوی شہریوں کی جلدواپسی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں نئی پروازیں 8 اپریل کو مانچسٹر کیلئےپرواز بھریں گی، ‏نئی پروازوں کے آنے سے طلب پوری کرلی جائےگی۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئےپی آئی اےبکنگ دفاتر24گھنٹےکھلےرہیں گے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں