کراچی : پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش ہیں، چار منزلہ عمارت سنہ 2016 میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ایمسٹرڈم میں واقع اپنی عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کاردھونڈ رہی ہے،عمارت کی بحالی کیلئے ڈیڑھ سےدولاکھ یورو درکار ہیں۔
سرمایہ کار کی تلاش اورمذاکرات کیلئے پی آئی اےکی دو رکنی ٹیم ایمسٹرڈیم روانہ ہوگئی ہے ، چار منزلہ عمارت سنہ دوہزارسولہ میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔
- Advertisement -
سرمایہ کار کو ڈھونڈنے جانے والی ٹیم میں ڈائریکٹرپراجیکٹس اورجنرل منیجرجہانگیربلوچ شامل ہیں، ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی نجکاری کے باوجود ملکیتی عمارت فروخت نہیں کی جا سکتی۔
ترجمان پی آئی اے نے عمارت بحالی کے لئے سرمایہ کار تلاش کئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔