اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

قومی ایئرلائن کی افغانستان کیلئے خصوصی پروازیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کا افغانستان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن جاری ہے، حالیہ پرواز کے ذریعے 329 غیرملکی کابل سے آسلام آباد روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے329غیرملکی کابل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ پی آئی اے نے اب تک مجموعی طور پر 12خصوصی پروازیں افغانستان کے لیے آپریٹ کیں۔

ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے اب تک 2668غیرملکیوں کا انخلا کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نےچارٹرڈ پروازوں میں بوئنگ777طیارے آپریٹ کیے۔ غیرملکیوں اور دیگر عملے کو اسلام آبادپہنچایا گیا۔ فلائٹس آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن نے افغانستان میں مشکل حالات کے دوران بھی اپنی فضائی سروس بحال رکھی، افغانیوں سمیت کئی غیرملکیوں کو خصوصی پروازوں کے لیے پاکستان لایا گیا۔

یاد رہے افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کے وقت کابل ایئرپورٹ پر بدترین صورت حال دیکھی گئی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں