لندن : قومی ایئرلائن پی آئی اے لندن کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی 7 ہزار پاؤنڈ کی رقم واپس لاٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کی لاہورسے لندن آنے والی پرواز میں مسافر اپنا بیگ جہاز میں بھول گیا، جس کے بعد پی آئی اے کےعملے نے مسافرکو تلاش کرکے بیگ اور 7 ہزار پاؤنڈ کی رقم واپس کردی۔
بیگ میں موجودرقم کی پاکستانی روپےمیں مالیت ساڑھے12لاکھ روپے ہے۔
اسٹیشن مینیجر سجاداللہ کے مطابق مسافر زاہد شاکر نے پی آئی اے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی رقم واپس مل گئی ہے۔
زاہد شاکر لاہور میں ایک تاجر ہے اور اپنے کاروبار کے سلسلے میں لندن گئے تھے۔