ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا بڑا اعلان ، سیاحوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے 4 جون سے کراچی تا اسکردو کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابققومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سیاحت کے فروغ کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے 4 جون سے کراچی تا اسکردو کے لئے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔

ہفتہ وار دو پروازیں بدھ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی ، پروزاوں کے لئے ایئربس 320 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔

پروازیں سیاحوں کے لئے گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات تک با آسانی پہنچنے میں معاون ہوں گی۔

یاد رہے قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے 3جون سے لاہور سے اسکردو پروازیں شروع کرے گی، اسکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں