ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

قومی ایئرلائن نے کس ملک کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل آپریشن آئندہ احکامات تک معطل رہے گا، پی آئی اے نے افغانستان سے 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایئرلائن نے افغانستان سے عالمی اداروں کے نمائندوں اور صحافیوں کا انخلا بھی یقینی بنایا۔

اس ضمن میں ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے نے طالبان کے آنے کے بعد بھی خصوصی پروازیں کابل کے لیے آپریٹ کیں۔ کپتان اور عملے نے جان خطرے میں ڈال کر افغانستان سے انخلا کیا۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے واحد ایئرلائن رہی جس نے مشکل حالات کے باوجود آپریشن جاری رکھا تاہم اب آئندہ احکامات تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں