کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے قطر کیلئے اپنا فضائی آپریشن 31 مارچ تک معطل کردیا ہے ، قطر نے پاکستان سمیت چودہ ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دوحہ کیلئے تمام پروازیں 31 مارچ تک منسوخ رہیں گی۔
یاد رہے قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے لیے عارضی طور پر داخلہ معطل کردیا ہے، قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کروناوائرس کےپھیلاؤکو محدود کرنےکی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں : کرونا وائرس ، قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا
قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں پاکستان،بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ شامل ہیں۔
بعد ازاں کراچی سے دوحا جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 615 سے بھی 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھرکےایئرپورٹس پر وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کی دوحہ بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، کنکٹنگ فلائٹس پرکوئی پابندی نہیں، انھیں سفرکی اجازت ہے۔