اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا سیبر سسٹم خراب‘ پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے سیبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فنی خرابی کے باعث پی آئی اےکا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے‘ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پرمینول بورڈنگ کی جارہی ہے۔

خرابی کے سبب پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوض ہوچکی ہیں جن میں اسلام آباد سےکراچی کی پرواز – پی کے367‘ رحیم یار سے کراچی کی پرواز – پی کے 583‘ تربت سے کراچی کی پرواز پی کے 502 اورلاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 317 منسوخ کی جاچکی ہیں۔

ڈومیسٹک پروازوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پروازیں بھی تعطل کا شکار ہیں‘ دہلی سے کراچی پی کے 273 اور ڈھاکہ سے کراچی کی پرواز پی کے 267 منسوخ ہوچکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیبر سسٹم کے خراب ہونے کے سبب ایئرپورٹس پر مینوئل بورڈنگ کی جارہی ہے جس کے سبب مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

پروازوں کی منسوخی سے بھی مسافروں کے شیڈول پر شدید اثر پڑا ہے بالخصوص بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافر موجودہ صورتحال میں پی آئی اے سےشدید نالاں نظرآتے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں