جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پی آئی اے کا سڈنی کیلیے براہ راست پروازوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے رواں ماہ سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز 22 اپریل سے کیا جائے گا، براہ راست پروازیں جمعہ کو لاہور تا سڈنی اور سڈنی تا لاہور اتوار کو آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 8 شہروں کے لیے آسٹریلین ایئر لائن کے ساتھ انٹر لائن ٹکٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے، انٹر لائن معاہدے سے سڈنی سمیت 8 مقامات کو قابلِ رسائی بنایا گیا ہے، ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، بالینابائرن، ہوبارٹ، کیرنز اور پرتھ شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سامان کی مد میں بھی سہولت دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق سڈنی کے لیے اکانومی کلاس کے مسافروں کو 45 کلو گرام جب کہ ایگزیکٹو اکانومی کلاس کے مسافروں کو 55 کلوگرام سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے فلائٹ آپریشنز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹنگ اور فرنٹ لائن ٹیموں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پی آئی اے نے ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا اور حال ہی میں کراچی اور لاہور سے باکو کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں