منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے کپتانوں کی سیفٹی کی سنگین خلاف ورزی

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی مانیٹرنگ ایجنسی نے رواں سال کے پہلے مہینے میں پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن کی 28 پروازوں کی لینڈنگ کو خلاف قانون رجسٹر کیا ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کپتانوں کی جانب سے سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر 40 پروازوں میں سے 28 پروازوں کی لینڈنگ کے دوران خلاف ورزی کی گئی۔

بین الاقوامی مانیٹرنگ ایجنسی نے رواں سال کے پہلے مہینے میں پی آئی اے کی 28 پروازوں کی لینڈنگ کو خلاف قانون رجسٹرڈ کیا ہے۔ مجموعی طور پر 40 پروازوں نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی جن میں سے 28 نے غلطی کی۔

- Advertisement -

پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن ڈپارٹمنٹ نے بھی کپتانوں کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔ چیف پائلٹ اسٹینڈرڈ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کپتان کتاب کی رو سے پروسیجر کو فالو کریں۔

دوسری جانب ماہر ایوی ایشنز کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق کپتانوں کو ہر 6 ماہ بعد سیمولیٹر پر تربیت دی جاتی ہے۔

ادھر ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو غیرملکی ایجنسی کی جانب سے فلائٹ سیفٹی کی سنگین خلاف ورزی کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ پی آئی اے کا لندن کے لیے آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

غیر ملکی ایجنسی نے نوائز کنٹرول کے سلسلے میں پی آئی اے سمیت دنیا بھر کی ایئر لائنز کو اپنی آبزرویشن دی تھیں جس کے لیے پی آئی اے نے اپنے پائلٹس کو معطل کردیا ہے۔ ایئرپورٹ پر لینڈنگ اے ٹی سی کی اجازت سے ہوتی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں