اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی آئی اے کو نئے معاہدے کرنے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کےلئے اقدامات تیز کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو نئے معاہدے کرنے سے روک دیا۔ پی آئی اے کی فروخت کا عمل فروری تک مکمل ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 تک پی آئی اے کوئی طویل مدتی معاہدے نہیں کرے گا۔ پی آئی اے کو لیز پر طیارے حاصل کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائرز کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کا قرض، حکومتی گارنٹیز اور دیگر ایشوز کو حل کرنے کا پلان تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری دسمبر میں کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے ساتھ ملحقہ اداروں کی نجکاری نہیں کی جائےگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں