بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا ای آر پی سسٹم 5 روز بعد بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کا ای آر پی سسٹم 5 روز بعد بحال کردیا گیا ، سسٹم میں خرابی سے تمام دفتری امور رک گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کے انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم میں 5 دن بعد خرابی دور کردی گئی۔

ترجمان نے بتایا بجلی کی اچانک بندش سے سرور کے ہارڈویئرمیں خرابی ہوئی تھی تاہم آئی ٹی حکام نے فالٹ دورکرکے ای آر پی سسٹم مکمل طور بحال کردیا ہے۔

- Advertisement -

قومی ایئر لائن کے ای آر پی سسٹم میں مسلسل خرابی کے باعث ڈیجیٹل طورپرانجام دیئے جانے والی قومی ایئر لائن کے تمام دفتری اموررک گئے تھے جبکہ روزمرہ احکامات کے اجرا میں بھی مشکلات کا سامنا تھا۔

سسٹم کی خرابی کے باعث فیول سمیت دیگرادائیگیاں بھی مشکلات کا شکار تھیں جبکہ سب سے زیادہ تکلیف کا شکارمیڈیکل سینٹرآنے والے ملازمین خصوصاً ضعیف العمرریٹائرملازمین رہے، ملازمین کوبیماریوں کے مختلف ٹیسٹ کرانے اور ادویات فراہمی کے لئے ریکوزیشنز متعلقہ اسپتال واسٹورزکوروانہ کرنے میں دشواری تھی۔

بالآخر 5 روز کی کوشش کے بعد آئی ٹی حکام نے ای آر پی سسٹم سے خرابی دور کرکے اسے فعال کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں