برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ اور پروازوں کی بکنگ پر رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے نے مزید 2 پروازوں کی اجازت لے لی۔
پہلی اضافی پرواز 7 اپریل کو رات ڈھائی بجے اسلام آباد تا مانچسٹر روانہ ہوگی۔ تمام ایسے مسافر جو ابھی تک ٹکٹوں کا حصول نہیں کرسکے فوری طور پر پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں۔
سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کی خاطر پی آئی اے بکنگ دفاتر آج رات 10 بجے تک کام کریں گے۔
اس سے قبل معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سات خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر جائیں گی۔
PIA has arranged 07 extra special flights between 02 April till 08 April to facilitate passengers returning to UK(London & Manchester).
Visitors are advised to make their way back before 9th after which UK’s new mandatory quarantine policy will come in effect. pic.twitter.com/n4MFrcdgLj
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) April 3, 2021
زلفی بخاری نے کہا کہ فلائٹ آپریشن دو اپریل سے آٹھ اپریل تک ہوگا، انہوں نے لکھا کہ برطانوی نژاد پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لندن اور مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول بھی شیئر کیا۔