بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا مسافروں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو دوران پرواز سہولت فراہم کرنے کیلئے جدید پورٹیبل ان فلائٹ سسٹم پر مبنی وائی فائی ڈیوائسز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ائیرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ جدید پورٹیبل ان فلائٹ سسٹم پر مبنی وائی فائی ڈیوائسز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیوائسز 10 بوئنگ 777، 14 ائر بس 320 طیاروں میں مسافروں کی تفریح کے لئے خریدی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وائرلیس اسٹریمنگ آئی ایف ای وائی فائی ڈیوائسز کی خریداری کا اشتہار چند روز میں دیا جائے گا، جس کے ذریعے بین الاقوامی کمپنیوں سے ڈیوائسز فراہمی کے لئے پیشکشیں طلب کی جائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ مستقل آئی ایف ای سسٹم کی لاگت فی جہاز 8 سے 9 ملین ہونے کے باعث پورٹیبل سسٹم خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیوائسز پر موجود کنٹینٹ سے استفادے کے لئے مسافروں کو وائی فائی کوڈ فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے طیاروں میں موجودہ ان فلائٹ سسٹم پرانا ہوچکا ہے جس کے حوالے سے مسافر شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں