منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا کرونا وائرس کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے نے کرونا وائرس کے دوران برطانیہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچا کر اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمشنر نفیس ذکریا کی پی آئی اے کے سیلز منیجر برطانیہ محمد فیروز احمد سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کرونا وائرس کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی آئی اے اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے سفارتی سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، بہت جلد یورپی یونین کے خدشات دور کر دیے جائیں گے۔

نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا فضائی آپریشن برطانیہ اور یورپ کے لیے جلد بحال کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے کرونا وائرس کے دوران پاکستانیوں کو باحفاظت وطن پہنچا کر قومی فریضہ ادا کیا ہے، پی آئی اے برطانیہ حکومت پاکستان کی طرف سے خصوصی تحسین کے مستحق ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کا متبادل آپریشن بحال کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 15 اگست کو قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یورپی ایئرسیفٹی کی جانب سے پابندی کے باعث برطانیہ کے لیے متبادل فضائی آپریشن بحال کیا تھا، پی آئی اے کی پہلی پرواز مانچسٹر سے 265 مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوئی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں