تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی عرب کا فضائی روٹ بحال ہونے پر پی آئی اے کا اہم اعلان

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا فضائی روٹ بحال ہونے پر بوئنگ 777جہازوں کا استعمال بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے بوئینگ 777طیارے کے گراونڈ ہونے کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے وضاحت کی کہ طیارہ 19 ماہ سے گراونڈ ہے، پی آئی اے کے بوئنگ 777جہاز کے ناکارہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جہاز لانگ سٹوریج میں کھڑا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کوووڈ19 پابندیوں کے باعث بوئنگ 777جہازوں کا استعمال بہت کم ہو گیا تھا، اسی لیے جہاز لانگ اسٹوریج میں کھڑا ہے، کرونا کی عالمی فضائی پابندیاں کم ہونے پر جہاز کو دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا۔

کورونا کی نئی قسم کے بعد پابندیاں، مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

پی ائی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا فضائی روٹ بحال ہونے پر بوئنگ 777جہازوں کا استعمال بڑھ جائے گا، لانگ روٹس پر پروازیں شروع ہونے سے بوئنگ جہازوں کا استعمال بڑھتے ہی طیارہ آپریشنل کر دیا جائے گا۔

قومی ایئرلائن کے ایک مشق کے دوران حادثے کے حوالے سے کہا کہ اینٹی ہائی جیکنگ مشق میں ایک جہاز سے ٹرک ٹکرایا تھا جس کے باعث ہونے والے جزوی نقصان کی مرمت کروا لی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں