بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا ایئرسفاری سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر ‏دیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سفاری پروازیں ملتوی کرنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کےجاری ‏مراسلے پر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دلکش نظارےکیلئےصاف موسم انتہائی ضروری ہے اس لیے ایئرسفاری کی ‏افتتاحی پرواز12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ ہوگی۔

پی آئی اے نے 12جون سے ایئر سفاری کا اعلان کرتے ہوئے یک طرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر کیا ‏تھا۔

ائیرسفاری کے ذریعے گلگت بلتستان میں موجود بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا، ائیر ‏سفاری کالام ، جھیل سیف الملک ناگاپربت ، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی ‏باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں