اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی آئی سی حملہ، حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال حملے میں نامزد وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد حسین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں حسان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ کورٹ میں پیش ہوئے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی سی حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں مگر پولیس نے کیس میں مجھے بھی نامزد کردیا۔ حسان نیازی کا کہنا تھا کہ میں پولیس تفتیش میں شامل ہوکر خود کو بے گناہ ثابت کرنا چاہتا ہوں مگر میری گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیراعظم کے بھانجے کی استدعا کو سنتے ہوئے عدالت نے انہیں 24 دسمبر تک ضمانت دیتے ہوئے 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر حسان نیازی کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں موجود تھا مگر وہ احتجاج پرامن تھا، اگر مظاہرین پرامن نہیں تھے تو پھر انہیں پولیس نے کیوں نہیں روکا؟ ، میں نے کوئی گاڑی جلائی تو اس کا ثبوت پیش کریں، مجھے صرف وزیر اعظم کا بھانجا ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

حسان نیازی کا کہنا تھا کہ میری شکل پر دائرہ بنا کر ویڈیو چلائی گئیں، اگر میں نے پی آئی سی پر حملہ کیا یا کوئی گاڑی نذر آتش کی تو وہ فوٹیج بھی دکھائی جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہےیہ معاملہ حل کرائیں،میں چاہتاہوں ڈاکٹرز اور وکیلوں کی صلح کرائی جائے، وفاق اور وزیراعلیٰ خود اس معاملےکی نگرانی کریں اور واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جو بھی قصور وار ہو اُسے ڈی چوک پر لٹکائیں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں