بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی آئی سی حملہ؛ ریکی کرنے والی خواتین وکلا کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے سے پہلے خواتین وکلا کے ریکی کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اےآر وائی نیوز نے پی آئی سی حملےکی ریکی کی ویڈیو حاصل کر لی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے ایک گھنٹہ پہلے 2 لیڈی وکلا نے ایک وکیل ساتھی کے ہمراہ ایمرجنسی کامعائنہ کیا اور اس دوران وہ مسلسل فون پر کسی کو صورتحال سے آگاہ کررہی ہیں۔

ریکی کرنے والی وکلاء نے ایمرجنسی میں کچھ وقت گزارا اور جائزہ لینے کے بعد وہ روانہ ہوگئیں، ان کے جانے کے قریباً ایک گھنٹے بعد وکلا نے حملہ کیا تھا۔

ان خواتین وکلا کا ذکر پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں بھی ہے اور اس متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین دل قبل لاہور میں وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا تھا، اس دوران وکلا نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر شدید تشدد کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ جس کے بعد پولیس نے لاہور بار کونسل کے صدر سمیت 15 وکلا کو گرفتار کیا تھا۔ حملے کے خلاف دو مختلف ایف آئی آرز درج کرائی گئی تھیں جن میں ڈھائی سو وکلا کو نامزد کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ وکلا نے بھی ملک میں بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں