ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی آئی سی کا سینٹرل ایئر کنڈیشنڈ سسٹم خراب، مریضوں کی حالت بگڑنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کاسینٹرل ایئرکنڈیشنر سسٹم بیٹھ گیا، اسپتال میں داخل امراض قلب کے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اے سی بھی کام کرنا چھوڑ گئے، پی آئی سی کی ایمرجنسی کے اے سی گزشتہ دو روز سے بند ہے جس کی وجہ سے عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کا برا حال ہے۔

پی ایس پی آئی ایم ایس ڈاکٹر فاروق نے میڈیا کو بتایا کہ ایئرکنڈیشنڈ سسٹم مدت پوری کر چکا ہے، سسٹم کاٹھیکہ جس کے پاس تھا وہ فرار ہوگیا، جنریٹر بھی خراب ہے جس کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی حملہ، وکلا اور ڈاکٹرز کی 8 رکنی کمیٹی تشکیل

اسپتال میں موجود لواحقین مریضوں کیلئے ہاتھ والے پنکھے جھلنے لگے تاکہ انہیں گھبراہٹ نہ ہو، کئی مریض ایسے ہے جو شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہورہے ہیں اور مریض بار بار ڈاکٹرز کو چیک کرنے کیلئے بلا رہے ہے۔

متاثرین کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے تاکہ اسپتال کے اند ر جو مریض زیرعلاج ہے ان کو بہترین سہولیات مل سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں