کراچی: پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عزیربلوچ کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کی تصویریں اتفاق ہوسکتی ہیں جب کہ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا نےعزیربلوچ کی مددکی تو ہم نےاس کی حمایت نہیں کی۔
پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی میں ہے عزیر بلوچ
نےپیپلزپارٹی کےکئی لوگوں کو قتل کیا، عزیربلوچ کیساتھ پارٹی رہنماؤں کی تصویریں اتفاق ہوسکتی ہیں۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومتی وزیر اسمبلی فلور پر جھوٹ بولتےہیں، غلط الزامات لگاتےہیں، ایم کیوایم کی دہشت گردی کاخاتمہ ہم نےکیا، کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کافیصلہ ہم نےکیاتھا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ عزیربلوچ کی جےآئی ٹی کی بنیادپرپیپلزپارٹی کوملوث کرنا ناانصافی ہوگی، پیپلزپارٹی نےکبھی بھی دہشت گردوں کی سرپرستی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقارمرزانےعزیربلوچ کی مددکی توہم نےاس کی حمایت نہیں کی، ذوالفقار مرزا سے اختلافات کی بنیاد ہی عزیربلوچ سےتعلقات تھے، ذوالفقار مرزا سےاختلافات کی شدت پر انہیں پارٹی سےالگ کیاگیا، پی پی کےدل میں کھوٹ ہوتی توجےآئی ٹی کوعوام کیلئےپبلک نہیں کرتی۔