ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جوانی کی تصاویر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جوانی کی یادگار تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، لوگوں نے جسٹن ٹروڈو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

tudo

کرشماتی شخصیت کے مالک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے دلوں کی دھڑکن سمجھے جاتے ہیں، مسلمانوں کے دل جیتنے والے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جوانی کی تصاویر منظرعام پر آگئیں، جیسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

ایک صارف نے جسٹن کی جوانی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’تمام لوگوں کو صبح بخیر، بالخصوص نوجوان جسٹن ٹروڈوکو‘۔

نوباڈی آسکڈبٹ کے نام سے موجود صارف نے لکھا کہ میں ہروقت نوجوان جسٹن ٹروڈو کی یہ تصویر دیکھتا رہتا ہوں ، مجھے مزید ہمت کی ضرورت ہے۔

ایک اور صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نوجوان جسٹن ٹروڈو نے ہر جگہ سیاست دانوں کے لئے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو کا تعلق کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی سے ہے اور وہ ملک کے آنجہانی وزیراعظم پیئیر ٹروڈو کے بیٹے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں