ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کراچی کے عجائب گھر میں ’چاند کا ٹکڑا‘ کہاں سے آیا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیشنل میوزیم آف پاکستان (عجائب گھر) میں دیگر قیمتی اور تاریخی نوادرات کے ساتھ ساتھ حقیقی چاند کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بھی رکھا ہوا ہے جسے امریکا کی جانب سے پاکستان کو بطور تحفہ دیا گیا تھا۔

پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کا قومی پرچم چاند پر لہرایا گیا اور چاند کا ٹکڑا ایک ہمارے میوزیم کی زینت بنا ہوا ہے۔

نیشنل میوزیم آف پاکستان کے عہدیدار محمد یعقوب خان نے بتایا کہ چاند کا یہ ٹکڑا ایک فٹ لمبے لکڑی کی تختی پر کرکٹ کی گیند سے تھوڑے چھوٹے ایکریلک کی ایک ٹرانسپیرنٹ بال کے اندر رکھا گیا ہے، تختی پر چاند کے ٹکڑے کے ساتھ پاکستان کا قومی پرچم اور کاغذ پر چند تفصیلات درج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’70 کی دہائی میں امریکہ نے مختلف مشن چاند پر بھیجے جو وہاں تحقیقات کے بعد بڑی تعداد میں چاند کے پتھر بھی اپنے ساتھ لاتے تھے۔ دسمبر 1972 میں جب امریکی خلاباز یوجین سرنن اور ہیریسن شمٹ اپولو 17 مشن کے ذریعے چاند پر گئے تو وہ اپنے ساتھ کچھ پتھر لائے تھے۔

Peace Of moon

چاند سے جب یہ پتھر آئے تو اس وقت کے امریکی صدر نے فیصلہ کیا تھا کہ ان پتھروں کو نہ صرف امریکہ کی 50 ریاستوں بلکہ ان تمام 135 ممالک کو بھیجا جائے، جن کے قومی پرچم مشن پر لے جائے گئے تھے ان میں پاکستان بھی شامل تھا۔

محمد یعقوب خان نے مزید بتایا کہ امریکہ نے یہ چاند کا ٹکڑا اس وقت کے وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے کیا تھا۔ اس کے بعد جب قومی نوادرات کو مختلف اداروں کے حوالے کیا گیا تو اس ٹکڑے کو نیشنل میوزیم کو دے دیا گیا، تب سے یہ نیشنل میوزیم آف پاکستان، کراچی میں موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں