بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’’پہلے ہی کہا تھا آسٹریلیا کو ہرا کر اتنا جشن نہ منائیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بھارت کو اپنا پرانا ٹویٹ یاد دلایا۔

تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’بھارت یاد ہے میں نے پہلے ہی وارننگ دی تھی کے اتنا جشن نہ منائیں جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر میں ہرایا تھا۔

واضح رہے کہ کیون پیٹرسن 20 جنوری کو کیے گئے ٹویٹ کا حوالہ دے رہے تھے جب انہوں نے بھارتی ٹیم کو مبارک باد دینے کے ساتھ کہا تھا کہ اصلی ٹیم (انگلینڈ) دو ہفتوں کے بعد آنے والی ہے۔

بھارتی ٹیم کو گھر میں 2017 کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں پہلی بار شکست ہوئی، اس سے قبل آسٹریلیا نے بھارتی ٹٰیم کو پونے میں شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں227 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، 420 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 192رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کے جیک لیچ نے چار اور فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلش کپتان جو روٹ کو شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں