جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کبوتر نے 110 سال قبل بھیجا گیا خط پہنچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : کبوتر کے ذریعے 110 سال قبل بھیجا گیا خط 2020 میں فرانسیسی جوڑے کو موصول ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک صدی قبل ارسال کیا جانے والا خط فرانس کے مشرقی حصے میں چہل قدمی کرنے والے ایک جوڑے کو کیپسول میں بند ملا جس میں ایک جرمن فوجی کا پیغام تھا۔

خط جرمن ریاست پروسیا کے ایک فوجی لکھا تھا اور یہ خط جرمن زبان میں ہے جسے انگرسہائیم میں تعینات ایک پیادہ فوجی کی طرف سے اپنے افسر کو ارسال کیا تھا جس میں اس کی نقل و حرکت سے متعلق تفصیلات تحریر تھیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے یکہ خط غالباً 1910 یا 1916 میں لکھا گیا تھا جب انگرسہائیم جرمنی کے زیر تسلط تھا۔

جوڑے کی جانب سے اس خط کو ایک غیر معمولی دریافت قرار دیا گیا ہے، جوڑے کا کہنا ہے کہ یہ خط ایک ایلومینیم سے بنے کیپسول میں بند تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جوڑا اس خط کو قریبی میوزیم میں لے آیا، جو اوربی میں پہلی عالمی جنگ کی خونریز لڑائیوں کے بارے میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ جنگ 1914ء سے 1918ء تک جاری رہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ چھوٹا سا کیپسول اور اس میں بھیجا گیا یہ خط اب اس میوزیم میں مستقل نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں