اسلام آباد : اب عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں بلکہ قیمت کی ادائیگی کے بعد ملے گا، اس کے عوض پاکستانی عازمین حج کو رواں برس 20 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عازمین کچھ عرصہ قبل تک مفت اور مقدار کی شرط کے بغیر آب زم زم لاسکتے تھے لیکن اب اس کی اجازت نہیں ہے۔
اس حوالے سے ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کو مجموعی طور پر 8 لاکھ، 96 ہزار لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا، ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر فی کس صرف 5 لیٹر آب زم زم ملے گا۔
آب زم زم کیلئے ہر حاجی کو فی کس1114روپے ادا کرنے ہوں گے جن کی مالیت 15سعودی ریال بنتے ہیں، جو ادا کرنے ہوں گے۔ آب زمزم کے حصول کے لئے سعودی عرب کو رقم ڈالرز میں ادا کی جائے گی
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق ایک لاکھ79ہزار210عازمین سے آب زم زم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی وصول کی جارہی ہے۔
آب زم زم کی مد میں رقم کی ادائیگی سے پاکستانی عازمین حج کی جیب پر اضافی بوجھ پڑرہا ہے، پاکستانی آب زم زم کی قیمت کی مد میں19کروڑ 96لاکھ روپے ادا کررہے ہیں۔