سعودی عرب میں جدہ اور مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران روح پرور مناظر دیکھے گئے، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران طواف کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ماہرین موسمیات نے سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔
سعودی عرب کے ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، بحرہ، جموم، خلیص، رابغ، میسان، طائف، الخرمہ اور قرب و جوار کے تمام شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔
أمطار من متوسطة إلى غزيرة #الإخبارية pic.twitter.com/AYkGJRzfsU
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) December 20, 2024
مکہ مکرمہ ریجن کے لیے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔
مسجد الحرام کے اطراف بڑی پابندی عائد
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ دوران عبادت زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے، دوران بارش مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش کو خشک کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔