پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

حجاج کرام کی وطن واپسی، پاکستان میں پوسٹ حج آپریشن مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر پوسٹ حج آپریشن مکمل کرلیا گیا، اس دوران ہزاروں حجاج کو وطن لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر پوسٹ حج آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پوسٹ حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہا، اس دوران مجموعی طورپر 154 فلائٹس سے 25 ہزار 490 حجاج وطن واپس آئے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ 4100 حجاج 73 پرائیویٹ فلائٹس سے وطن لوٹے اور 21 ہزار 390 حجاج 81 شیڈولڈ فلائٹس سے وطن واپس آئے۔

سی اےاے نے کہا کہ کراچی میں آپریشن 14 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہا، جس میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر140 پروازوں سے 17 ہزار 976 حجاج کو وطن لایا گیا۔

یاد رہے چار روز قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پوسٹ حج آپریشن مکمل کیا گیا تھا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے پوسٹ حج فلائٹ آپریشن 14جولائی سے شروع ہوا، جو11 اگست تک جاری رہا۔

ترجمان کے مطابق اس عرصے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے 128 شیڈولڈ فلائٹس پہنچیں، جن کے ذریعے 13 ہزار 393 حجاج کو وطن واپس لایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں