منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی چپ تعزیے کے باعث لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کے لیے پابندی لگادی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پرپابندی کااطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پابندی ایک روز کے لیے لگائی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ چپ تعزیے کے 6 نومبر کو نکلنے والے جلوس کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق کراچی، سکھر،حیدرآباد، لاڑکانہ اورمیرپورخاص سمیت سندھ بھر کے شہروں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب چپ تعزیے کے جلوس کی سیکورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی سیکورٹی کے لیے اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو جلوس کے مقررہ راستوں اور اطراف سے داخلی و خارجی راستوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں