بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی میں تین دن موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محرم الحرام کی سیکورٹی کے سلسلے میں شہرِ قائد میں تین دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ داخلہ نے شہر میں محرم کے تین دنوں میں سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔

محکمۂ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 10،9،8 محرم کو موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، یہ پابندی پولیس کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد


واضح رہے کہ دس دن قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں