منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے صوبے میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب حقیقی لانگ مارچ کے اعلان پر کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے صوبائی حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں، صحافیوں اور بزرگ شہریوں پر نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں