اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل، پائلٹ سمیت 6 سی اے اے کےافسران گرفتار،4 مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے کرائم سرکل نے جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں ایک پائلٹ سمیت 6سی اے اے کے افسران کو گرفتار کرکے 4 مقدمات درج کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل میں پائلٹس کومبینہ جعلی لائسنس اجراکی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ایک پائلٹ سمیت 6سی اے اےکےافسران کو گرفتار کرلیا اور کراچی میں4 مقدمات درج کرلئے گئے۔

گرفتارافرادمیں قام مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ ، سینئرجوائنٹ ڈائریکٹرلائسنسنگ برانچ فیصل منصور اور سینئرجوائنٹ ڈائریکٹرلائسنسنگ برانچ آصف الحق شامل ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرلائسنسنگ محمدمحمودحسین ، سینئرسپرنٹنڈنٹ ایچ آرلائسنسنگ عبدالرئیس سمیت دیگر بھی گرفتار ہونیوالوں میں شامل ہیں۔

مبینہ جعلی لائسنس اجرا کی تحقیقات کاآغازایوی ایشن ڈویژن کےمراسلےپرکیاگیا ، مبینہ مشتبہ لائسنس کےحامل141پائلٹس میں سے102کاتعلق پی آئی اےسےتھا اور ابتدائی محکمانہ تحقیقات میں 28لائسنس معطل اور7منسوخ کئے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں