بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد کیا ہوا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فضا میں طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں،

ایک ایسا ہی واقعہ ایک پرواز کے دوران پیش آیا جس میں ہوائی جہاز کی ونڈ شیلڈ سے پرندہ ٹکرایا اور شیشہ توڑتے ہوئے کاک پٹ میں جاگرا۔

یہ واقعہ ایکواڈور میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندے کے خون کے چھینٹے پائلٹ کے منہ پر بھی پڑے لیکن اس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت لینڈ کردیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں پرندے کی لاش پائلٹ کی سیٹ کے پاس لٹکی ہوئی نظر آرہی ہے، مختصر سی ویڈیو جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے بعد بڑی تعداد میں صارفین دیکھا اور شیئر کیا، اس میں بڑے سے پرندے کے جسم کا نچلا حصہ کاک پٹ میں لٹکا ہوا اور پائلٹ کو خون میں لت پت دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور ہزاروں صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے مشکل حالات میں پائلٹ کے طرز عمل اور اس کی ہمت کی تعریف کی۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز کی ونڈشیلڈ سے ٹکرا کر مرنے والا بڑا پرندہ اینڈین کنڈور ہوسکتا ہے، یہ بڑے سائز کا پرندہ پہاڑی گدھ کی نسل سے ہے اور مغربی جنوبی امریکہ کے ملحقہ ساحلوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 15 کلو گرام اور اس کے پروں کا پھیلاؤ نو فٹ تک ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں