ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

طیارہ تباہ ہوتے وقت پائلٹ نے زندگی کیسے بچائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پائلٹ نے شعلوں میں لپٹے جہاز کو دوسرے طیاروں سے ٹکرانے سے بچانے کے لئے کیا کیا؟ پرانی ویڈیو پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دل دہلا دینے والے واقعے کو اس وقت عکسبند کیا گیا جب طیارہ لینڈنگ پوزیشن پر تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

مذکورہ واقعہ سال دوہزار نو میں قندھار ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا، اس حادثے کو بطور دلیل ایک سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگی جہاز جیسے ہی لینڈ آف کرنے کی کوشش کرتا ہے اچانک اس میں آگ لگ جاتی ہے جو کہ آناً فاناً کاک پٹ تک جاپہنچتی ہے، صورت حال دیکھ کر ایک پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے جبکہ دوسرا پائلٹ شعلوں سے لپٹے جہاز کی سمت تبدیل کرنے کے لئے اسی میں موجود رہتا ہے تاکہ دوسرے طیاروں کو آگ سے بچایا جاسکے۔

اس بہادر پائلٹ کی شناخت لیفٹیننٹ مارٹن پرٹ کے نام سے ہوئی جو کہ رائل ایئرفورس سے تعلق رکھتا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردی کہ جہاز کو کسی دشمن نے ٹارگٹ کیا اور اسے کریش لینڈنگ پر مجبور کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں