لاس اینجلس سے شنگھائی جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز پائلٹ کے پاسپورٹ بھولنے پر دو گھنٹے اڑان بھرنے کے بعد واپس لوٹ آئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوران پرواز پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول گیا ہے اسی لیے پرواز کو درمیان میں ہی واپس جانا پڑا، غیرمتوقع راستے کی وجہ سے تاخیر ہوئی اور 257 مسافروں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
مسافروں کو معاوضے کے طور پر 15 ڈالرز کے واؤچرز دیے گئے لیکن پھر بھی ان کا غصہ کم نہ ہوا۔
فلائٹ یو اے 198، 22 مارچ کو دوپہر 2 بجے لیکس سے اڑان بھری صرف دو گھنٹے پرواز کے بعد شام 5 بجے کے قریب سان فرانسسکو میں لینڈنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق جہاز میں موجود چار پائلٹوں میں سے ایک پاسپورٹ کے بغیر قانونی طور پر چین میں داخل نہیں ہوسکتا تھا، پائلٹ کی وجہ سے مسافروں کے لیے چھ گھنٹے کا سردرد جھیلنا پڑا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایئرپورٹ پر 15 ڈالر میں صرف پانی کی بوتل ملتی ہے۔‘
ایک نئے عملے کے آںے کے بعد پرواز دوبارہ طے شدہ مقام کی جانب روانہ ہوئی اور 24 مارچ کو 12 بجکر 48 منٹ پر شنگھائی میں لینڈنگ کی۔
یونائیٹڈ ایئرلائن انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز لاس اینجلس سے شنگھائی جانے والی پرواز یو اے 198 سانس فرانسسکو کے ایئرپورٹ پر اتری کیونکہ پائلٹ کے پاس پاسپورٹ موجود نہیں تھا۔
ہم نے اس شام مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ایک نئے عملے کا انتظام کیا، صارفین کوکھانے کے واؤچر اور معاوضہ فراہم کیا۔