تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مسافر کے ماسک نہ پہننے پر پائلٹ نے جہاز منزل سے پہلے اتار دیا

ٹوکیو : دوران پرواز ماسک نہ پہننا دو مسافروں کو مہنگا پڑگیا، پائلٹ نے منزل سے قبل ہی جہاز لینڈ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا کا پھیلنے کے بعد طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے فیس ماسک لگانے کی ہدایات جاری کی تھی تاکہ کرونا کا پھیلاو روکا جاسکے لیکن جاپان میں دو مسافروں نے فیس ماسک پہننے سے انکار کیا تو انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔

یہ واقعہ جاپان کی دو مختلف پروازوں میں پیش آیا، پہلا واقعہ جاپان کے شمالی صوبے ہوکاڈو سے اڑنے والی مقامی پرواز میں عملے نے مسافر کو ماسک پہننے کی تاکید کی اور ہدایت نظر انداز کرنے پر مسافر کو جہاز سے نکال دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسافر کو جہاز سے نکالنے کے دوران پرواز کو اڑان بھرنے میں 30 منٹ کا تاخیر کا شکار ہونا پڑا۔

متاثرہ مسافر کا کہنا تھا کہ فیس ماسک لگانے کے باعث اسے الرجی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لیے وہ ماسک نہیں لگاتا۔

دوسرا واقعہ جاپان کے شہر کشیرو میں پیش آیا جہاں دوران پرواز پائلٹ نے مسافروں کو ماسک لگانے کی ہدایات دی لیکن ایک مسافر نے ماسک لگانے سے انکار کیا تو کپتان نے منزل سے پہلے ہی جہاز کو لینڈ کرکے مسافر کو جہاز سے نیچے اتار دیا۔

Comments

- Advertisement -