اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

انجن فیل ہونے پر پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں چھوٹے طیارے کا انجن فیل ہونے پر پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک چھوٹے طیارے کی ڈرامائی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پائلٹ کو ایک ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ سنگل انجن طیارہ سائیوان کاؤنٹی کے قریب 3 جولائی کو صبح 11 بج کر 45 منٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا۔

- Advertisement -

کاؤنٹی کے شیرف آفس کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

طیارے کے پائلٹ نے بتایا کہ انجن خراب ہونے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس وقت طیارے میں ان کے سسر بھی موجود تھے۔

پائلٹ ونسینٹ فریزر نے بتایا کہ وہ طیارے کو ری اسٹارٹ کرکے کچھ وقت تک اڑانے میں کامیاب رہے مگر پھر وہ نیچے گرنے لگا۔

طیارے سے منسلک کیمرے نے اس ایمرجنسی لینڈنگ کی ویڈیو کو ریکارڈ کیا۔

ویڈٰیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ طیارہ ہموار انداز سے سڑک پر اترا اور خود کو گاڑیوں سے ٹکرانے سے بچانے میں بھی کامیاب رہا۔

ونسینٹ فریزر کا طیارے اڑانے کا تجربہ 100 گھنٹے سے بھی کم وقت کا تھا اور لینڈنگ کے وقت ہائی وے پر موجود گاڑیوں نے حکام سے رابطہ کرکے واقعے کو رپورٹ کیا۔

طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کا یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا جس کی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں