بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بھارتی پائلٹ کو تھپڑ، روسی ماڈل نے اصل حقیقت بیان کردی ؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گزشتہ روز ایک واقعہ رونماء ہوا تھا، جب جہاز کے پائلٹ کو ایک مسافر نے تھپڑ جڑ دیا تھا، تاہم اس حوالے سے جہاز میں موجود ایک روسی ماڈل نے تمام روداد سنائی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوجینیا بیلساکیا نامی اداکارہ بھی دہلی سے گوا جانے والے طیارے میں موجود تھیں جس کی روانگی میں گزشتہ روز 13 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون ماڈل نے کہا کہ فلائٹ صبح 7 بج کر 40 منٹ پر شیڈول تھی جس کے لیے میں وقت سے کافی پہلے ایئرپورٹ پہنچ گئی تھی۔

خاتون ماڈل کا کہنا تھا کہ جب ہم طیارے میں سوار ہوئے تو ہمیں بتایا گیا کہ فلائٹ مزید 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی جس کے بعد مسافروں کو غصہ آگیا اور انہوں نے کریو ممبر اور پائلٹ سے سوالات پوچھنا شروع کردیے۔

روسی ماڈل نے طیارے کے پائلٹ پر حملے کی شدید مذمت کی مگر ساتھ ہی انہوں نے معاملہ یہاں تک پہنچانے کی وجہ بھی پائلٹ کو قرار دیا۔

روسی ماڈل نے بتایا کہ پائلٹ نے آکر تاخیر کی وجہ مسافروں کو قرار دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آپ لوگ بہت زیادہ سوالات پوچھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے اپنی باری ضائع کردی۔

پرواز میں تاخیر: مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

روسی اداکارہ نے کہا کہ پائلٹ کو مارنا غلط ہے لیکن وہ مسافروں پر بلا وجہ الزام تراشی کررہا تھا، جہاز میں موجود تمام مسافر پریشان تھے اور ایسے میں لوگوں کو حوصلہ دینے کے بجائے آپ نے خود معاملے کو الجھایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں