تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، سمندر میں ہنگامی لینڈنگ

کوئنزلینڈ: آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ طیا، پائلٹ نے فنی خراب کے سبب ساحل سمندر پر ایمرجنسی لینڈنگ کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک چھوٹے طیارے نے سمندر پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث سمندر کے قریب موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

لینڈنگ کے دوران طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی ہوگئی جس کی وجہ سے پائلٹ کو سمندر میں ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور اس کے ساتھ موجود ساتھی خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں موجود مسٹر گیلچ نے کہا کہ طیارے حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کے دروازے پر اس وقت لات ماری جب وہ ہوا میں ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ پانی سے باہر نکلنے سے زیادہ ہوائی جہاز سے باہر نکلنا مشکل تھا، ہوائی جہاز نیچے کی جانب جارہا تھا جب میں نے طیارے پر لات مار کر دروازہ کھولا اور اپنی جان بچائی۔

مسٹر گیلچ نے وضاحت کی کہ انہوں نے ساحل سمندر پر ایمرجنسی لینڈنگ کے حوالے سے تربیت حاصل کررکھی تھی اور جب یہ منظر رونما ہوا تو انہوں نے اسی طریقے پر عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں طیارے میں کسی بھی قسم کی خرابی کے سبب اس مرحلے سے نکلنے کی تربیت دی جاتی ہے اور اگر کچھ بھی ممکن نہ ہوسکے تو طیارے کو پانی میں اتارنا اسی تربیت کا حصہ تھا۔

Comments

- Advertisement -