کراچی: ایوی ایشن ڈویژن نے بیماری کا بہانہ کرنے والے پی آئی اے کے کپتانوں کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، بیماری کا بہانہ کرنے والے پائلٹوں کی تصویریں اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔
ایوی ایشن کے عہدیدار جواد نزیر نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے روانگی کے وقت سے صرف دو گھنٹے پہلے غیر حاضر ہونے والے پائلٹوں کے نام بے نقاب کیا۔
These pilots have called in absence only 2 hours before the departure time leaving #PIA & passengers stranded. 2/2 pic.twitter.com/14DxGunqJu
— Jawad Nazir ✈ (@jawadmnazir) October 3, 2015
انہوں نے ایوی ایشن ڈویژن پر تنقید کے جواب میں میڈیا کے لئے خط کی نقل بھی پیش کی جس میں صدرپلپا کیپٹن عامر ہاشمی کو پلپا معاملات پر بات چیت کرنے کے لئے ایوی ایشن ڈویژن اسلام آباد میں ایک اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔
جواد نزیر نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں پی آئی اے کے ان پائلٹس کی نشاندہی کی جنہوں نے پلپا کے زیر اثر رخصت کی درخوست کی بمہ طبی سرٹیفکیٹ ۔
Pilots of #PIA who sent there medical certificates asking for sick leaves presumably under influence of #PALPA. 1/2 pic.twitter.com/4CIswYFU1E
— Jawad Nazir ✈ (@jawadmnazir) October 3, 2015
پی آئی اے ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے بحران سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہےاور سول ایوی ایشن کو بیمار پائلٹوں کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی جانچ پڑتال کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
بیماری کا بہانہ کرکے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والےپی آئی اے کے کپتانوں میں زیب النسا، کیپٹن بخاری، این منصور ، ارتضی علی ، نوید علی ، کیپٹن مغل ، اور اورنگزیب خان کے نام شامل ہیں۔