بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پائلٹوں کے لائسنس : سی اے اے نے نئی ہدایات جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ پائلٹس کے لائسنسز کا اجراء بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگا، امتحان سے قبل فلائنگ کلب اور ائیرلائن سے اجازت نامہ بھی لازمی ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹوں کے لائسنس جاری کرنے سے متعلق اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس کے لائسنسوں کا اجراء بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹس کے امتحان سے قبل رجسٹریشن بھی بائیو میٹرک سے مشروط کردی گئی ہے اور فضائی کپتان کے لئے امتحان سے قبل فلائنگ کلب کے علاوہ ائیرلائن سے اجازت نامہ بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس کے امتحان دیتے وقت کمپیوٹر سسٹم آن کرنے سے قبل بائیو میٹرک سے تجدید لازم قرار دی گئی ہے کیونکہ اس تجدید کے بعد ہی پی سی آن ہوگا اور وہ امتحان دے سکے گا۔

اس کے علاوہ لائسنس کے لیے بائیو میٹرک نادرا سے لنک کردیا گیا ہے، سی اے اے لائسنس برانچ نے کراچی میں جدید کمپیوٹر سسٹم نصب کر دیئے ہیں، اسلام آباد میں کمپیوٹر سسٹم تبدیل کیے جارہے ہیں۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق امتحان کے شیڈول سے تین ہفتے قبل امیدوار کو رجسٹرڈ کرانا لازمی ہوگا، سی اے اے کی جانب سے ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات کے بعد پائلٹس کے لائسنس میں ریویو کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں بورڈ اف انکوائری نے12 لاکھ کمپیوٹرز لاگ کی فانزک آڈٹ مکمل کرلی، سی اے اے نے نئے پائلٹس لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات ختم ہوتے ہی نئے لائیسنس کا اجراء شروع کر دیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں