تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جرمنی میں ایئرپورٹ پر پائلٹس کی ہڑتال، لاکھ سے زائد مسافر رُل گئے

برلن: جرمن کے سب سے مصروف لوفتھانزا ایئرپورٹ پر پائلٹوں کی 24 گھنٹے کی ہڑتال کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد پائلٹ رُل گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا، 24 گھنٹے کے دوران 800 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پائلٹ یونین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر ایک روز ہڑتال کی کال دی، پائلٹوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ یونین نے پانچ ہزار سے زائد پائلٹوں کی تنخواہوں میں 5 اعشاریہ 5 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈنمارک، ناروے اور سویڈن کے پائلٹس کی ہڑتال

جرمن ایئرلائن لفتھانسا کے مطابق ہڑتال سے اب تک ایک لاکھ 30 ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں، یونین کی ہڑتال کے اثرات کو کم کرنے کی پر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

لوفتھانزا ایئرپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے یونین سے مذاکرات جلد کامیاب ہوں گے، ہم ان کا مطالبہ نہیں مان سکتے، اس سے پروازوں کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ 2015 میں بھی لوفتھانزا ایئرپورٹ پر پائلٹ یونین نے ریٹائرمنٹ کے قوانین اور کم تنخواہوں کے خلاف دو روزہ ہڑتال کی تھی۔ ایئرپورٹ پر امور کی بندش سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

بعد ازاں عدالت نے یونین کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے کر پائلٹوں سے ہڑتال ختم کر کے ڈیوٹی پر واپس جانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -